24 اکتوبر 2011 - 20:30

امریکی حکومت کی صدر اوبامہ کے علاوہ ساری اہم شخصیات کے اکٹھا پاکستان آنے کا مقصد پاکستان پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ شمالی وزیرستان میں کچھ کارروائی شروع کر ے۔ دوسرا امریکی حکام امریکی عوام کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ افغانستان میں اتحادی افواج اور مکمل فتح کے درمیان صرف ایک چیز حائل ہے اور وہ حقانی نیٹ ورک ہے۔ جس کی جڑیں پاکستان میں ہیں، حالانکہ یہ بالکل غلط ہے، حقانی قبیلے کا تعلق افغانستان سے ہے .

ابنا: لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کا نام ملک کے ممتاز محققین اور سیاسی نشیب و فراز پر گہری نظر رکھنے والے بلند پایہ دفاعی و سیاسی تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے، ریٹائرڈ جنرل عبدالقوم، پاکستان آرڈینسنس بورڈ اور پاکستان سٹیل ملز کے سابق چیئرمین رہے ہیں، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ممبر اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے ملٹری سیکرٹری کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اور اس وقت نظریہ پاکستان فورم اسلام آباد کے صدر کی حیثت سے خدمات انجام دے رہے ہیں.

..........

/169